چوبیس گھنٹوں میں39ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لیے گئے

January 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے دوران 39ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے،بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ساونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،چوری کے ملزم کی حوالات میں خودکوزخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم فیصل سے 10 لیٹر شراب، ملزم طارق سے 10لیٹر شراب اور ملزم غلام مصطفیٰ سے 10 لیٹر شراب، پولیس بستی ملوک پولیس نے ملزم رمضان سے ڈیڑھ لیٹر شراب اور ملزم محمد جاوید سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم انصاف علی سے 50 لیٹر شراب اور ملزم محمد اقبال سے 12 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد ساجد سے220 لیٹر شراب، ملزم محمد نور سے 220 گرام چرس اور ملزم عبدالوحید سے 1470 گرام چرس اور پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم قربان سے 04لیٹر شراب برآمدکرلی ،جواکھیلنے کے الزام میں تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ملزمان اشفاق، مشتاق، حنیف، عارف، فیاض، رمضان، مقبول، سلیمان اور ریحان کوگرفتارکرکے داوپرلگی ہوئی رقم برآمد کرلی جبکہ پولیس اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔