سکالرسدرہ گل نے ایم فل مکمل کرلی

May 15, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سکالر سدرہ گل نے مقالے کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی سے ایم فل ریسرچ کی ڈگری مکمل کرلی سکالر محکمہ آبپاشی کے افسر فرید گل کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے مقالے کا عنوان ’’مالوا نیگلیکٹا پر مائیکروپراپیگیشن اور سٹریس ‘‘کا تجزیہ تھا۔ کورس کے دوران ان کے نگران ڈاکٹر طورجان تھے جبکہ دفاع کے دوران ڈاکٹر نوید اختر نے ممتحن کے فرائض انجام دیئے۔ سدرہ گل نے ایم فل میں اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت و رہنمائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کا عزم ظاہر کیا ہے۔