سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، متعدد وارداتوں میں موبائل، نقدی چھین لی گئی

May 15, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں میں شہری ایک گاڑی ، 14موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ کینٹ کے علاقہ صدرمیں دوموٹرسائیکل سوار منظورالرحمن کا موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نصیرآباد میں دوموٹرسائیکلوں پرسوار چارنامعلوم ملزمان جنید نصیر کاموبائل ،تھانہ روات کے علاقہ بگاموڑکے قریب دوموٹرسائیکل سواروں نے فیصل محبوب کوروک کر مارنا شروع کردیا اور اس سے موبائل اور پرس چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ پنڈگوندل میں دوموٹرسائیکل سوار محمد عتیق سے گن پوائنٹ پرموبائل اور15ہزار روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ واہ گارڈن پل کے قریب تین موٹرسائیکل سوار اویس محمود سے گن پوائنٹ پر 3موبائل،45سو روپے، ایک پاور بنک شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں نامعلوم چور خضر کے گھرکے تالے توڑکر 2 لیب ٹاپ ، تین موبائل فونز ،جیولری 7 تولے، ہارڈ ڈرائیو جس میں فیملی کی تصویریں تھیں، دیگر سامان اور سیف میں رکھی رقم 25 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بوستان روڈپر محمد نعیم چارٹر اکا ؤنٹنٹ زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے دفتر کے ملا زم نوید نذیر کو ایک چیک مالیتی ایک کروڑ روپے کیش نکلوانے میزان بینک بوستا ن روڈ چکلالہ 3 بھیجا جورقم بینک سے نکلوا کرفرارہوگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمدخالدنجم نے بتایا کہ سیف کو کھولا تو کیش 69 لاکھ روپے غائب تھی۔ اس بات کا قوی شبہ ہےکہ میرے کیمپس کے کسی اہلکاریا اہلکاروں نے ڈوبلیکیٹ چابیاں بنوا کر یہ واردات کی ۔چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال ، پیرودھائی ، وارث خان ، صادق آباد، تھانہ سول لائن کے علاقوں میں ہوئیں۔ تھانہ کوہسارکومحمدعمرعباسی نے بتایاکہ ٹیکسی گاڑی چلاتاہوں اپنی گاڑی میں سواری کے انتظارمیں کھڑاتھاکہ ایک موٹرسائیکل پردولڑکے آگئے اورپسٹل نکال کر اس سے پرس چھین کرلے گئے جس میں سات ہزارروپے ،شناختی کارڈ،لائسنس اوراے ٹی ایم کارڈتھا،تھانہ کھنہ کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرخرم رسول سے اس کاموٹرسائیکل چھین کرلے گئے ،تھانہ ترنول کے علاقہ میں عمرفاروق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جارہاتھاکہ ریلوے پل کے قریب پتھرسڑک پررکھ کرروڈبندکی گئی جوں ہی اس نے کارروکی تو تین مسلح لڑکے آگئے اورگن پوائنٹ سے اس سے سات ہزارروپے اورموبائل چھین کرتشددکرنے کے بعداسے گاڑی میں بندکرکے فرارہوگئے ،تھانہ ترنول کے علاقہ میں ریلوے پل کے قریب تین مسلح ملزموں نے سیدرضانقوی کی گاڑی روک کرمدعی اوراس کے دوستوں سے پانچ موبائل فون اور58ہزارروپے،تھانہ رمناکے علاقہ میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر عامرشہزادسے اس کاموٹرسائیکل ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ جناح گارڈن میں انوارحسین سے دومسلح ملزمان موبائل اور12ہزارروپے،،تھانہ کورال کے علاقہ ماڈل ٹاؤن ہمک میں عدنان خان اپنے دوست پرویزکے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ دوموٹرسائیکلوں پرچارلڑکوں نے انہیں روک کرگن پوائنٹ پران سے آئی فون اورپرس جس میں بارہ ہزارروپے تھے چھین لئے اورمزاحمت کرنے پرپسٹل کابٹ مارکرمدعی کوزخمی کردیا،تھانہ آئی نائن کے علاقہ زیروپوائنٹ پل کے اوپر دوموٹرسائیکلوں پرسواردولڑکوں نے اپنے موٹرسائیکل پرجانے والے مبین قیصرکو گن پوائنٹ پرروک کراس سے موٹرسائیکل ، موبائل اورپرس چھین لیاجس میں 45ہزارروپے ،شناختی کارڈاوردیگرکارڈزتھے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار محمدتوحیدسے گن پوائنٹ پرموبائل ،13ہزارروپے ،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک اورشناختی کارڈچھین کرلے گئے ۔ تھانہ آئی نائن ، بنی گالہ ،لوہی بھیر اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں بھی چوری کی وارداتیں ہوئیں۔