خاتون کے قتل کے ملزم کو دس سال قید ورثاء کو 42لاکھ دیت ادائیگی کا حکم

May 15, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکا نے خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دس سال قید اور ورثاء کو 42لاکھ 61ہزار 208روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیدیا، تھانہ نصیر آباد میں مقتولہ کے بیٹے محمد سجاد کی درخواست پر گزشتہ سال 17 دسمبر کو مقدمہ درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر موبائل پر ویڈیو دیکھنے سے منع کرنے پر زبردستی گھر میں گھس کر میری والدہ بخت بیگم کو اینٹ مار کر قتل اور چھڑوانے پر محمد امین اور محمد شبیر کو زخمی کر دیا تھا ۔