شہر کے زیادہ تر حصے میں بجلی کی فراہمی شیڈول کے مطابق، کے الیکٹرک

May 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان کے۔ الیکٹرک عمران رانا نے کہا ہے کہ شہر کے زیادہ تر حصے میں بجلی کی فراہمی مستحکم اور شیڈول کے مطابق ہے کے۔ الیکٹرک صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور ان کو بلا تعطل بجلی دینے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے جن کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سہولت کیمپس کا قیام، بجلی چوروں کے خلاف کاروائی اور نا دہندگان کی بجلی منقطع کی جارہی ہےتفصیلات کے مطابق کے۔الیکٹرک نے نارتھ کراچی اور کورنگی کے علاقوں میں متعدد سہولت کیمپس قائم کئے ان دونوں کیمپس سے مشترکہ طور پر 3,000 سے زائد صارفین نے مختلف سہولیات سے استفادہ کیا صارفین کو ان کیمپس میں آسان ماہانہ اقساط پر بلوں کی ادائیگی کیلئے معاونت دی گئی جبکہ صارفین کی اہلیت کی حساب سے ان کو بلوں میں ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا ۔