تمام سکولوں میں بہترین اور اعلیٰ معیار کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے،ورکرز ویلفیئر بورڈ

May 16, 2022

پشاور( وقائع نگار)پاکستان ورکرز فیڈریشن نے ورکنگ فوکس گرائمر سکولز اور پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹس سمیت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر نگرانی سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے احتجاج اور حکومتی رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس عمل کو ملازمین کے بچوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے ایک بیان میں پی ڈبلیو ایف خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری رازم خان نے کہا کہ ورکنگ فوکس گرائمر سکولز اور پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹس سمیت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر نگران سکولوں کے اساتذہ کا اپنی مستقلی کیلئے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے 2018 ء سے اساتذہ اپنی مستقلی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں اور ان کی مستقلی کیلئے عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے اسی طرح ورکرز ویلفیئر بورڈ انتظامیہ نے بھی عدالت میں اس فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی لیکن اس پورے عمل سے ان سکولوں میں پڑھنے والے مزدوروں کے بچے ہی متاثر ہو رہے ہیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تمام سکولوں میں بہترین اور اعلیٰ معیار کا نصاب پڑھایا جا رہے ہیں جس سے مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کے سلسلے میں فائدہ مل رہا ہے لیکن اساتذہ، ورکرز ویلفیئر بورڈ انتظامیہ اور حکومت کی لڑائی میں مزدوروں کے بچے ہی متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ سٹیک ہولڈرز فوری طور پر اپنے مسائل حل کریں اور بچوں کی پڑھائی پر توجہ دیں تاکہ ان کا تعلیمی مستقبل ضائع ہونے سے بچ سکیں۔