ہالیڈے جائنٹ کا ہالیڈے بکنگز میں اضافے کی توقع کا اظہار

May 17, 2022

لندن (پی اے) ہالیڈے بکنگز میں اضافہ ہوگا، تاہم تاخیر سے ڈیلز نہیں ہوں گی۔ ہالیڈے جائنٹ ٹوئی نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ موسم گرما کی بکنگز اس سال2019ء کی سطحوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔ تاہم وارننگ دی کہہ کم نرخوں کی ڈیل کے لیے کوئی آخری منٹ نہیں ہوگا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ گزشتہ 6ہفتوں کے دوران بکنگز میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ لوگ کوویڈ کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کے لیے پلاننگ کررہے ہیں۔ تاہم اس نے وارننگ دی ہے کہ کسٹمرز پر کوویڈ اور یوکرین کی جنگ کے اثرات کے بارے میں پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ ٹوئی کے سربراہ نے نرخوں میں اضافے اور ایندھن کی زیادہ لاگت کے باعث محدود آفرز کی وارننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ تک6ماہ کے دوران نقصانات نصف یعنی525 ملین پونڈ ہوگئے ہیں کیونکہ کسٹمر کی طلب کی بازیابی مضبوط رہی ہے۔ کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کو بتایا کہ کمپنی سال کے اختتام تک منافع پر واپس آسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے لیے بلند طلب اور کاروبار کی بہت اچھی کارکردگی نے ہماری پیش گوئیوں کی تصدیق کردی ہے۔ 2022ء ایک اچھا مالیاتی سال ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ بحران کے دو سال بعد ٹوئی پھر سے منافع کی حامل ہوگی اور ایسا رواں مالیاتی سال میں ممکن ہے۔ یہ نئی گروتھ کی بنیاد ہے۔ گزشتہ3ماہ کے دوران ایک اعشاریہ9ملین کسٹمرز ٹوئی کے ساتھ گئے جو 2021ء کے مقابلے میں ایک اعشاریہ7ملین زائد تعداد ہے، جب عالمی سطروبا کے باعث ناممکن ہوگیا تھا۔