سٹیفورڈ کے کاؤنٹی اسپتال میں جی پی سروس کا دوبارہ آغاز

May 17, 2022

سٹیفورڈ(مریم فیصل)کوویڈ کی وجہ سے مریضوں کے بیک لاگ کو کم کرنے کے لئے سٹیفورڈکے کاؤنٹی اسپتال میں جی پی کی آؤٹ آف آور سروس کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا ۔ اس کے لئے دو نئے کنٹریکٹ کئے گئے ہیں اور ہیلتھ باسز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ سروس اسٹوک ان ٹرینٹ اور سٹیفورڈ شائیر کاؤنٹی کے زیادہ ترعلاقوں میں بڑھائی جائے گی ۔ یہ کنٹریکٹس کاؤنٹی کے نارتھ میں جی پی سروسز کو سپوٹ فراہم کرے گی ۔ اس سروس کے اوقات صبح دس سے رات دس تک ہوں گے اوریہ ویک اینڈز کی سروس ہوگی اور یہ سروس 31مارچ 2027تک جاری رہے گی ۔ ہیلتھ باسز کا کہنا ہے کہ یہ سروس ان افراد کے لئے فائدہ مند ہوگی جنہیں نارمل جی پی اوقات میں اپائنٹمنٹس نہیں ملتے ہیں ۔ اس سروس کی مدد سے اس بیک لاگ کو کم سے کم کئے جانے کی کوشش کی جائے گی جو کوویڈ کی وجہ سے بن گیا ہے اور اب بھی مریضوں کو سرجریز میں اپائنٹمنٹس آرام سے مل نہیں رہے ہیں۔ یہ سروس پہلے بند کر دی گئی تھی اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئے کنٹریکٹس کے ذریعے اس سروس کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔