ہیٹ سٹروک،ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں اضافی کنسلٹنٹ سٹاف کی تعیناتی کی ہدایت

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ تمام چیف ایگزیکٹیو افسران ہر ہسپتال کی ایمرجنسی میں کنسلٹنٹ سٹاف کی اضافی تعداد تعینات کریں جو صرف اور صرف ہیٹ سٹروک ایمرجنسی کو ڈیل کریں گے، یہ ہدایات انہوں نے جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو جاری کرتے ہوئے کیں، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ گرمی کی شدید لہر سے متاثرہ افراد کی ترجیح بنیادوں خصوصی دیکھ بھال کی جائے، اس کے علاوہ تمام ہسپتالوں اور مراکزصحت پر قائم کردہ ہیٹ سٹروک کائونٹرز پر ضروری ادویات کی مناسب مقدار ہروقت موجود ہونی چاہئے اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے بھرپورعوامی آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے۔