ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام کچہری چوک پر صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس اور مرکزی چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ ہم رہبر سرائیکستان بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کی جدوجہد کو تسلسل کولے کر چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کی قیادت میں اپنی جدوجہد کو جاری وساری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی جب تک ہم اپنی منزل اپنا حق صوبہ سرائیکستان حاصل نہیں کرلیتے اور اب ہم صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے پورے سرائیکی وسیب میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔