ناقص صفائی پر آئس فیکٹری بند، مختلف فوڈ یونٹس کو جرمانے

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےدنیا پور میں فروٹ ڈرنکس پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 210 لٹر غیر معیاری فلیور ڈرنکس تلف کردیں،دریں اثنا برف میں مردہ حشرات پائے جانے، پروڈکشن ایریا میں گندگی پر ملتان میں آئس فیکٹری کی پروڈکشن بند کردی گئی، اسی طرح سورج کند روڈ پر قائم پاپڑ فیکٹری کو فلیورز اور خام مال کا ریکارڈ نہ ہونے، مشینری کی صفائی نہ ہونے اور آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ۔ کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد مصالحے فروخت کرنے پر 20 ہزار، بیوریجز پلانٹ کو سوڈاواٹر میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر 15ہزار جرمانہ کیا گیا۔ خانیوال میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پرواٹر پلانٹ بند کردیا گیا ۔