ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع کر دیا ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریونیو خدمت کچہری کے دوران 100 سے زائد درخواستوں پر موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے گئے۔ فردِ ملکیت، انتقالات، قبضہ، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو معاملات پر بروقت فیصلے کیے گئے ۔