ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی خانیوال کا موضع فرید پور میں ایکشن 4 من بیمار جانور برآمد ،2افراد کے خلاف مقدمہ درج اورگاڑی ضبط کرلی گئی،بتایا گیاہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موضع فرید پور میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا تلاشی لینے پر گاڑی سے 60 کلوگرام بیمار اور شدید بدبودار جانوروں کا گوشت برآمد ہوا۔ موقع پر موجود فوڈ سیفٹی ماہرین نے معائنے کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گوشت کو موقع پرتلف اور گاڑی کو ضبط کیا۔مضرِ صحت گوشت کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جبکہ مجموعی طور پر 2 نامزد ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔