• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ملتان میں صفائی عملے کو بدستور کم تنخواہوں کی ادائیگی کی شکایات

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں صفائی عملے کو بدستور کم تنخواہوں کی ادائیگی کی شکایات سامنے آرہی ہیں ،جس پر ملازمین نے احتجاج کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں ماہانہ صرف 15ہزار روپے تنخواہ دی جا رہی ہے، جبکہ ٹھیکیدار مبینہ طور پر ہسپتال انتظامیہ سے فی ملازم 37 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ادائیگی وصول کر رہا ہے۔ اس طرح فی ملازم تقریباً 22 ہزار روپے ماہانہ کا فرق سامنے آ رہا ہے، جس پر ملازمین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کمپنی کو معاہدے کے تحت 200 صفائی ملازمین فراہم کرنے تھے، تاہم عملی طور پر عملے کی تعداد اس سے کم ہے،جبکہ تنخواہیں مکمل ملازمین کی وصول کی جا رہی ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ کم عملے کی وجہ سے کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور صفائی کا معیار بھی متاثر ہو رہا ہے، جس سے مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہیں مقررہ کم از کم اجرت بھی نہیں دی جا رہی اور نہ ہی سوشل سکیورٹی یا دیگر قانونی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید