• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے اقبال حسن کو ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کر دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم اقبال حسین نے 2012 میں ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں ایک شخص کو مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا لیکن ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرائی گئی تھی کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا تھا پولیس نے بعد ازاں اقبال حسن کو ملزم قرار دیتے ہوئے اس ملزم اس مقدمے میں نامزد کر دیا۔ملزم کے وکیل شیخ جمشید حیات اور شیخ فاروق حیات نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ اس قتل کا موقع کا کوئی گواہ موجود نہیں ۔ ایف ائی ار نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی بعد ازاں ان کے موکل کو بھی اس کیس میں ملوث کر دیا گیا ایڈیشنل سیشن جرہ غازی خان نے ملزم کو 2018 میں عمر قید کی سزا سنائی جس کے خلاف اپیل دائر کی گئی گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزم کے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا۔
ملتان سے مزید