ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےملتان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بھاری مشینری کے ذریعے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مساجد، عیدگاہوں اور اہم عمارات کے روٹس کو مکمل طور پر صاف کیا گیا۔ رمضان بازاروں‘ دسترخوانوں اور ہسپتالوں کے اطراف میں بھی بھرپور صفائی مہم جاری رہی مہم کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر جدید مشینری کے ذریعے دھلائی کا عمل جاری رہا جبکہ سڑکوں اور چوکوں کو بھی صاف ستھرا بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی فیلڈ ٹیمیں دن رات متحرک رہیں اور صفائی کے معیار کو بررار رکھنے کے لیے مسلسل کام کرتی رہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد حسین بھٹی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے خصوصی صفائی آپریشن کا معائنہ کیا اور موقع پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔