ملتان(سٹاف رپورٹر)کینٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں کے لیے بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات زور و شور سے جاری ہیں۔ سردار عاطف سلطان کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرکی ہدایت پر ہفتہ وار شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی اسکول کے طلبہ، مختلف طبقہ ہائے فکر، مقامی رہائشی اور ماحول دوست شہری شریک ہوئے،یہ مہم 13فروری سے 19 فروری تک جاری رہے گی،افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سی او آصف حیات ہارٹیکلچرسٹ‘ سیکرٹری کینٹونمنٹ بورڈ وسیم عامر اور کینٹونمنٹ بورڈ کے ممبر یعقوب شیرا نے بھی شرکت کی اور پودے لگائے، اس موقع پر رہائشیوں کو مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔