ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈملتان نے انٹر سالانہ امتحان 2026 (پہلا سالانہ) کے داخلہ فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا ، جس کے مطابق طلبہ اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 19 فروری 2026تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ ڈبل فیس کیساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری سے 2 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 3 مارچ سے 12 مارچ 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔بورڈ حکام کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مقررہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے داخلہ فارم آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔