ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور حکومتی رویے کے حوالے سے اپنے تشویشی بیان میں کہا ہے کہ فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت حقیقی عوامی رہنما و سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کی بیماری کے مستند علاج کے لئے جان بوجھ کر انتقامی رکاوٹیں ڈال رہی ہے لیکن یہ جعلی حکمران جانتے نہیں کہ پاکستان کے25 کروڑ عوام عمران خان کی آنکھیں اور روشنی ہیں جن کی آنکھوں میں عمران خان کا فلسفہ ʼتصورʼ امید اور مکمل تبدیلی کا خواب آج بھی روشن اور جگمگا رہا ہے۔