پنجاب پولیس میں بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

May 17, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز ، ڈرائیور کانسٹیبلز اور وائرلیس آپریٹرز کی بھرتی کے سلسلے میں انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، انٹرویوز دو مرحلوں میں کیے جائیں گے، انٹرویوز کا سلسلہ 27 مئی سے شروع ہو گا ۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 7اضلاع میں انٹرویوز لیے جائیں گے، پہلا مرحلہ 27 مئی سے شروع ہو کر 7جون تک جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں ملتان، وہاڑی، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں ، انٹرویوز کا دوسرا مرحلہ 9 جون سے شروع ہو کر 19 جون تک جاری رہے گا، دوسرے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے چار اضلاع خانیوال، لودھراں، بہاولپور اور بہاولنگر میں انٹرویوز لیے جائیں گے، انٹرویو کے 20 نمبرز رکھے گئے ہیں جن میں 8 نمبرز لینے والا امیدوار کامیاب قرار دیا جائے گا۔