بلاول بھٹو عرب امارات پہنچ گئے، شیخ خلیفہ کے انتقال پر اماراتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت

May 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر نئے امارتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ میڈیا رپورٹس میں دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر 18 مئی کو دو روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیرخارجہ ملاقاتوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اورپالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔ وزیر خارجہ امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔