دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات نے جرمنی میں مختلف شعبوں میں 40ارب یورو سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی سرکاری خبر ایجنسی وام کے مطابق سرمایہ کاری صنعت، جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلجنس ، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور انرجی سیکٹر میں کی جائے گی۔