• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیا لنجار کی جوڈیشل کمیشن سے ایڈووکیٹ جنرل کے رویے پر غیر مشروط معذرت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش ہو کر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے رویے پر غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتے اور یہ کہ کمیشن مکمل طور پر اختیار دیا ہے کہ منطقی انجام تک پہنچا جا سکے، ہم سندھ کے بچے بچے کو امن و امان دینا چاہتے ہیں۔ جس پر کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کیس کی کارروائی دوبارہ سے شروع کرتے ہوئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ ، پروفیسر نسیم ، ایس ایچ او عدیل افضال، ہیڈ محرر ذیشان کو 14 ستمبر تک طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ وزیر داخلہ ضیاء لنجار پیش ہوئے۔ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ہم آپ کے آنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں نے فیملی اور سب کے سامنے کہا تھا کہ حکومت کے کسی فرد سے ملاقات نہیں کروں گا۔ ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ کمیشن شفاف طریقے سے ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید