کراچی (ثاقب صغیر) این سی سی آئی اے نے غیر ملکی شہریوں کو مبینہ فراڈ کا نشانہ بنانے والے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی نے گلشن اقبال بلاک 6 نیپا چورنگی کے قریب واقع ایک کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے کی کارروائی جاری تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی بینکوں کے افسران کا روپ دھار کر متاثرین سے ذاتی اور مالی معلومات جن میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی شامل ہیں، فراڈ کے ذریعے حاصل کر رہے تھے۔حاصل کی گئی معلومات کو مبینہ طور پر غیر قانونی اور فراڈ پر مبنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران کال سینٹر کے مبینہ مالکان/آپریٹرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔