• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں سینئر افسران اور ماہرین کیلئے ’’لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام‘‘

لاہور (آصف محمود بٹ) نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) لاہور کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ای ڈی آئی) میں سرکاری و نجی شعبوں کے سینئر افسران اور فیصلہ سازوں کیلئے دو روزہ ’’لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام: اگلی سطح کا سفر‘‘ کامیابی سے منعقد ہوا۔ پروگرام بدھ 9 ستمبر سے جمعرات 10 ستمبر 2026 تک جاری رہا، سابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر عشرت حسین،سابق چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر،ڈاکٹر امجد ثاقب،لمز کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی ، وفاقی و صوبائی افسران سمیت ممتاز ماہرین نے شرکت کی ۔ ملک بھر سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سول افسران، نجی شعبے کے ایگزیکٹوز اور ماہرین تعلیم سمیت 51شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد قائدانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا اور عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی کے فروغ کیلئے شرکاء کو قیادت کے مختلف پہلوؤں، جماعتی حرکیات، قیادت کے انداز، جذباتی ذہانت، ترغیب، تنوع اور جدت سے متعلق جدید تصورات اور عملی تجربات سے روشناس کرانا تھا۔

اہم خبریں سے مزید