کوئی میلوں دور سے آکر ہمارے علاقوں پر مسلط نہیں ہوسکتا، آفاق احمد

May 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کے علاقے NA-240میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے انصاری برادری کے افراد کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد مہاجر وں کا شہر ہے اور یہاں سے کامیاب ہونے والا نمائندہ بھی مہاجر ہوگا کوئی میلوں دور سے آکر ہمار ے علاقوں پر مسلط نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتا۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی کے دعویداروں کامینڈیٹ چند سیٹوں تک سکڑجانے کے بعد وہ اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں اور اسے آخری موقع سمجھ کر صرف ذاتی مفادات اور وزارتوں کے حصول میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کریا گیا لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں جسکی ذمہ داری انہی نام نہاد MNA-PMA پر عائد ہوتی ہے جنہیں اس قوم نے ایوانوں میں پہنچایا ہے۔