• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، شادی سے چند گھنٹے قبل دو بہنوں کی پراسرار ہلاکت، مبینہ خودکشی

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھپور میں شادی سے چند گھنٹے قبل دو بہنوں کی پراسرار ہلاکت، مبینہ خودکشی، خاندانی دباؤ کے الزامات۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں بارات آنے سے چند گھنٹے قبل دو دلہنوں (جو آپس میں بہنیں تھیں) نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی۔واقعہ جودھ پور کے گاؤں مانائی میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جودھ پور کے مہاتما گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام نے کہا کہ دونوں بہنیں شوبھا اور وملا مانائی گاؤں کے رہائشی دیپ سنگھ کی بیٹیاں تھیں۔
اہم خبریں سے مزید