سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید3 نوجوانوں کو شہیدکر دیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان بے قصور تھے، عسکریت پسند قرار دیکر جعلی مقابلہ میں ماراگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ میں3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے میں تلاشی اورمحاصرےکی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہیدکیا۔اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جعلی مقابلے میں شہیدکیا گیا۔