• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو وفاقی وزیر سندھ حکومت کیخلاف سازش کررہے ہیں، وفاق وضاحت کرے،شرجیل

کراچی(جنگ نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہےکہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ وفاقی وزرا کی حیثیت سے اس طرح کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہےکہ کیا یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ وفاقی حکومت وضاحت کرے، 2 وفاقی وزیرسندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازش میں کیوں مصروف ہیں۔شرجیل میمن نےکہا کہ گورنر ہاؤس کو سیاسی محاذ آرائی یا صوبائی حکومت کے خلاف سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننا چاہیے، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، ایسے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں۔
اہم خبریں سے مزید