کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں کچھ یونیورسٹیوں میں طلبا کا دوسرے روز بھی احتجاج، فورسز اور طلبا میں جھڑپیں بھی ہوئیں، یہ مظاہرے گزشتہ ماہ کی حکومت مخالف تحریک کے بعد سامنے آئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کی کچھ یونیورسٹیوں میں طلبہ نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا جس کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یہ مظاہرے گزشتہ ماہ کی حکومت مخالف تحریک کے بعد سامنے آئے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ ملک میں 1979 کی اسلامی انقلاب کے بعد سب سے شدید داخلی بدامنی تھی۔ تہران میں کچھ افراد نے حکومت نواز طلبہ پر پتھراؤ کیا، جبکہ مشہد میں سیکورٹی فورسز کی مداخلت سے طلبہ زخمی ہوئے۔ ہفتے کو شریفت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں طلبہ نے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کو نیا بادشاہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے اقتصادی مشکلات سے شروع ہوئے لیکن جلد ہی سیاسی شکل اختیار کر گئے اور سخت کریک ڈاؤن کا سامنا کیا۔