بچے کتابیں، یونیفارم متعلقہ اسکول سے خریدنے کے پابند نہیں، سلمان رضا

May 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ پروفیسر سلمان رضا نے صوبہ کے تمام نجی اسکولوں كو گشتی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ان اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ امتحانات کے نتائج کے ساتھ یا داخلہ کے وقت تمام نجی تعلیمی ادارے بچوں کو کتابوں کاپیوں اسٹیشنری، یونیفارم و غیرہ کی فہرست فراہم کریں تاکہ والدین اپنی مرضی سے ان اشیاء کو خرید سکیں، نجی تعلیمی ادارے والدین کو کسی مخصوص مقام یا اسکول سے ان اشیاء کو خریدنے کے پابند نہیں کریں گے۔