کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 3 کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 42 سالہ سکندر ولد خمیسو جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق وا قعہ مین روڈ پر اچانک سلپ ہونے اور عقب سے آنے والے ٹریلر کے نیچے آکر کچلے جانے کے باعث پیش آیا ، ٹریلر کا ڈرائیور فرار ہوگیا ، ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔