بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا خشک سالی اور غذائی قلت کا شکار

May 18, 2022

کوئٹہ (پی پی آئی)ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان اور سندھ میں خشک سالی کی صورتحال ہے، جبکہ پختونخواہ میں مون سون کی ناکافی بارشوں سے خوراک میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خشک سالی، مویشیوں میں بیماریوں اور کورونا وبا کے اثرات کی وجہ سے صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں غذائی قلت پیدا ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان اور سندھ میں خشک سالی کی صورتحال ہے، پختونخواہ میں مون سون کی ناکافی بارشوں سے خوراک میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار میں کمی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بلوچستان اور سندھ میں بارش والے علاقوں میں گندم کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔