ایلون مسک کا ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ، کم قیمت میں خریدنے کیلئے تیار

May 18, 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے،تاہم اسی کےساتھ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر کو کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے پیر کے روز میامی میں آل ان سمٹ میں بند کمرے کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ ٹوئٹر ڈیل کو 44 بلین ڈالر سے کم قیمت میں حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔