اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان اور افریقی ممالک نے 2030تک دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر 15ارب ڈالر تک پہنچانے، معاشی اور تجارتی تعلقات کو متنوع بنانے، اور اپنے نجی شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور جامع و طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اپنے غیر استعمال شدہ وسائل کا بھرپور استحصال کرتے ہوئے دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس عزم کا اظہار پاکستان-افریقہ اکنامک کونسل کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا۔