کراچی(ثاقب صغیر)ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مسافروں کو غیر قانونی قیام اور بارڈر پار کرنے پر ملائیشیاء، عراق اور دیگر ممالک سے ڈیپورٹ کیا گیا۔ مسافر فلائٹ نمبر G9558کے ذریعے ملتان ائرپورٹ پہنچے تھے۔مسافروں میں حیدر عباس، اقتدار حسین، حسن علی، علی بخش، ثناء اللہ، محمد ادریس اور عرفان احمد شامل ہیں۔مسافروں کا تعلق ملتان، کرم اور دیگر مختلف علاقوں سے ہے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران گرفتار مسافروں کا بیرون ملک جانے کے حوالے سے کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرکے بیرون ملک گئے تھے۔