لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نےگریڈ 19،18 اور 20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے فرید احمد کو ہیڈکوارٹر لاہور سے تبدیل کر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، ایسینشل ٹریک سیفٹی ورکس، شَرکُنڈا-کُندیاں سیکشن تعینات کر دیا گیا، جبکہ ان کی جگہ محمد امجد اقبال کو چیف انجینئر (ایس اینڈ سی) کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔محمد امجد اقبال، جو اس وقت ایم ایل-1 اپ گریڈیشن کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری منصوبے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر/ٹیم لیڈر پریپریشن اینڈ ریڈینس سپورٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کو چیف انجینئر/ایس اینڈ سی (بی ایس-20) ہیڈکوارٹر لاہور کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔