راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/ سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان کیلئے اغوا شدہ غیر ملکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ، تھانہ سہالہ کی حدود میں کامیاب آپریشن ،9ملزمان گرفتار ،3گاڑیاں، چھینی گئی نقدی اور موبائل فونز برآمد،مزید تفتیش جاری ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح اسلام آباد سیکٹر جی 8سے اسلحہ کی کی نوک پرایک غیر ملکی شہری کو اغوا کیا گیا ، اغواکاروں نے اس کی رہائی کے بدلے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان طلب کیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد خرم اشرف کی زیرِ نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن کیا، تھانہ سہالہ کی حدود سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔