• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026، خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026پر قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ رہا،ایم کیو ایم کی احتجاج کی وارننگ، جماعت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی مسترد کر دی، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار،اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں بلدیاتی قانون میں ترمیم کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 12ستمبر کومنعقد ہوا۔ جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین سندھ اسمبلی شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاءالحسن النجار، قاسم سراج سومرو، جمیل سومرو، محمد فاروق، سلیم بلوچ اور سمیتا افضال ۔ایم کیوایم پاکستان کے طحہ احمد۔افتخار عالم۔جماعت اسلامی کے محمد فاروق اور پی ٹی آئی کے شبیر قریشی اور دیگر شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں بل کی مختلف شقوں پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار رہا۔ حکومتی ارکان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی بعض سفارشات بل میں شامل کرلی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید