کراچی (افضل ندیم ڈوگر )ایئر ٹریفک سسٹم میں خرابی ٹھیک ہونے کے باوجود برطانیہ میں پروازوں کا بیک لاگ جاری ہے ہفتہ کو پانچویں مزید 2500پروازیں متاثر ہوئیں، ایئرپورٹ ڈیٹا کے مطابق 5 دن میں متاثرہ پروازوں کی تعداد 17500 تک پہنچ گئی۔ برطانیہ کے 16 ایئرپورٹس کے ڈیٹا کے مطابق ہیتھرو کی مزید 3 پروازیں منسوخ 572 میں تاخیر، گیٹ وک کی مزید 5 پرواز منسوخ 400 میں تاخیر ہوئی۔