• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستان مخالف بیانیہ بکتا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، سید محمد علی، آصف بشیر چوہدری اور فخر درانی نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانیہ بکتا ہے، یقینا بھارت کو داخلی طور پر سیاسی فائدہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر ان کی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔ البتہ بہار اور دیگر اسٹیٹ میں جو الیکشن ہوئے ہیں اس کا تعلق براہ راست پہلگام سے نہیں ہے ان کی بنیاد زیادہ تر داخلی مسائل پر ہوتا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ کیا پہلگام واقعے کو پاکستان مخالف بیانیے کے لئے استعمال کر کے مودی حکومت کو اپنی سیاست میں کامیابی ہوئی یا ناکامی؟ جواب میں بینظیر شاہ نے کہا کہ پہلگام کے بعد بھارت کو بیرونی اور اندرونی دو جہتوں میں دیکھنے کی ضرورت ہے بیرونی طور پر یقینا بھارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم اندرونی طور پر انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑا بلکہ بی جے پی نے ایسی جگہوں سے بھی الیکشن جیتا ہے جہاں ان کی مقبولیت نہیں تھی۔
اہم خبریں سے مزید