• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی حکومت نے کراچی کے تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، ایم کیو ایم

​ کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین اسمبلی نے اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے کے نتیجے میں 5افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کے المناک واقعے پر شدید غم و غصے اور مذمت کا اظہار کیا ہے، اس حادثے کو محض ایک اتفاق نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت، کرپشن اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔ سندھ پر گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے مسلط پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،محکمہ تعلیم اور بلدیاتی اداروں میں جاری اربوں روپے کے فنڈز کی خرد برد کا خمیازہ آج کراچی کے معصوم شہریوں اور بچوں کو اپنی جانیں دے کر بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید