• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الثانی 14 ستمبر 2026ء بروز پیر کو ہوگی

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)ماہِ ربیع الثانی 1448ھ کا چاند نظر نہیں آیایکم ربیع الثانی 1448ھ بمطابق 14ستمبر 2026ء بروز پیر کو ہوگی ۔ مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کردی اہے۔ ماہِ ربیع الثانی 1448ھ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیتِ ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام اقبال ہال بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہو، اجلاس میں رابطہ کے فرائض، وزارتِ مذہبی امور پاکستان سے ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ اور ڈی جی اوقاف پنجاب حافظ انیس الرحمن، جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان نے ٹیلی فون پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔
اہم خبریں سے مزید