لاہور( جنگ نیوز) خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 60 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے جدہ، ریاض، عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔