کراچی (اسد ابن حسن) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ (سائٹ) تمام اسٹیٹس یعنی سائٹ کراچی، سائٹ سپر ہائی وے، نوری آباد، کوٹری، حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور سکھر کے سیکڑوں پلاٹ ہولڈرز کو ایک ہفتہ قبل نوٹسز جاری کئے گئے جس میں اُنہیں متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے 30 یوم کے اندر اپنے پلاٹس پر تعمیراتی کام کا آغاز نہیں کیا تو ان کے پلاٹس بغیر کسی مزید نوٹس کے منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ مگر اب سخت دباؤ کے باعث ان نوٹسز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔