پنجاب اوورسیز کمیشن کو فعال بنایا جائے،چوہدری عامر ،مبارک کیانی

May 18, 2022

کوونٹری (وقار ملک) اوورسیز پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عام پاکستانی مطمئن نظر آرہےہیں ۔ ان حالات میں ایسے قوانین اور فیصلے کیے جائیں جن سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کا حل بھی ممکن ہو سکے ۔چوہدری عامر اور حاجی مبارک کیانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اوورسیز کمیشن کو پچھلی حکومت نے محض اس لیے غیر فعال بنا دیا تھا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ایک شاندار کوشش تھی، اس ادارے نے کمشنر افضال بھٹی کی قیادت میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے،دنیا میں ملک کا نام بلند ہوا ،اوورسیز نے سکھ کا سانس لیا تھا، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوئے تھے لیکن افسوس پی ٹی آئی کی حکومت نے او پی سی کو غیر موثر کر دیا تھا۔ اب جبکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، انہیں چاہیے کہ فی الفور پنجاب اوورسیز کمیشن کو فعال بنائیں، چوہدری عامر اور حاجی مبارک کیانی نے چیف منسٹر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ افضال بھٹی کی خدمات حاصل کی جائیں اور ان کی نگرانی اور تجربے کی روشنی میں او پی سی کو مستحکم بنایا جائے، اوورسیز پاکستانیوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کے جائز مسائل حل کیے جائیں افضال بھٹی کو مکمل اختیار دیا جائے تاکہ وہ ماضی کی طرز پر کام کر کے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر کے حکومت کا نام اور مقام بنا سکیں جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔