آر ڈی اے اور واسا کی اینٹی ڈینگی واک

May 18, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) آر ڈی اے اور واسا کی جانب سے گزشتہ روز اینٹی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔ مری روڈ پر شہریوں میں ڈینگی کی آگاہی اورروک تھام سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے شہریوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں بالخصوص گملوں اور واٹر کولرز پر نظر رکھیں ۔