جلسے میں انتظام بہت کمزور تھا، عمران خان کاشہریار آفریدی سے شکوہ

May 18, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوہاٹ جلسے میں روشنی کا ٹھیک سے انتظام نہ ہونے پر شہریار آفریدی سے شکوہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کے گزشتہ روز ہونے والے کوہاٹ جلسے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹیڈیم بڑا ہے اور بھرا ہوا بھی ہے لیکن آدھا اسٹیڈیم نظر نہیں آرہا کیونکہ روشنی کا انتظام ٹھیک نہیں ہے۔

اُنہوں نے خراب انتظام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’شہریار آفریدی کا انتظام بہت کمزور تھا، اب آئندہ کسی اور کو انتظام دینا۔

اس کے علاوہ عمران خان نے کوہاٹ کے کامیاب جلسے کے لیے شہریار آفریدی اور ضیاء اللّہ بنگش کو مبارکباد بھی پیش کی۔