• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت، نکاح خواں گرفتار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرا کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دعا زہرا کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاری غلام مصطفیٰ حسن مارکیٹ نیوسمن آباد لاہور کا رہائشی ہے اور نکاح خواں نے دعا زہرا کا بوگس نکاح پڑھایا تھا۔