شاہ رخ سے پسند کی شادی کی، کراچی پولیس تنگ نہ کرے‘نمرہ کاظمی

May 19, 2022

تونسہ شریف(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی اپنے شوہر شاہ رخ نجیب کے ہمراہ تونسہ کی عدالت میں پیش ہوگئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمرہ کاظمی نے کہا کہ شاہ رخ سے پسند کی شادی کی،کراچی پولیس تنگ نہ کرےمیں میٹرک کی سٹوڈنٹ تھی شاہ رخ سے میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا، میں اپنی مرضی سے تونسہ پہنچی جہاں میں نے شاہ رخ سے شادی کی گھر والے مجھے اور شاہ رخ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، میں یہاں خوش ہوں، شاہ رخ کی فیملی میرا بہت خیال کرتی ہے تونسہ کا علاقہ مجھے پسند ہے، میں آگے مزید تعلیم حاصل نہیں کرونگی۔ شاہ رخ نجیب کا کہنا تھا کراچی پولیس ہمیں تنگ نہ کریں ہم نے پسند کی شادی کی ہے نمرہ کی رضا مندی سے ہی ہم نے شادی کی ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔